شرقپور،خاتون سکول ٹیچر جلاد بن گئی،تیسری جماعت کی طالبہ کو رسیوں سے باندھ کر درخت کیساتھ الٹا لٹکا کر تشدد
شرقپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شرقپور میں خاتون سکول ٹیچر جلاد بن گئی ،سکول کے اندر تیسری جماعت کی طالبہ کو رسیوں سے باندھ کر درخت کے ساتھ الٹا لٹکا کر تشدد کیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ شرقپور کے گاﺅں ملی والہ میں پیش آیا جہاں خاتون سکول ٹیچر نے تیسری جماعت کی طالبہ کو رسیوں سے باندھ کر درخت کیساتھ الٹالٹکاکر تشدد کا نشانہ بنایا،ویڈیو میں بچی کو ٹیچر سے معافی مانگتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو بنانے والی خواتین بچی کا مذاق اڑا رہی ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر تھانہ شرقپورمیں پولیس کی مدعیت میں ٹیچرزکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔