سندھ ہائیکورٹ،فریال تالپو رکی مقدمات کیخلاف درخواست غیر موثر ہونے پر خارج
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکی درخواست غیرموثرہونے پر خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمات کیخلاف دائر کی گئی ہے،وکیل ایف آئی اے نے کہاکہ منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے سے نیب اسلام آبادمنتقل ہوگیا،درخواست غیرموثر ہوگئی ہے،عدالت نے فریال تالپور کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی ۔