آخری ون ڈے میں بغیر دیکھے بابر اعظم کو رن آؤٹ کرنے والے انگلینڈ کے عادل رشید کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
لیڈز (ویب ڈیسک) پاکستان سے آخری ون ڈے میں بغیر دیکھے بابر اعظم کو رن آؤٹ کرنے والے انگلش کرکٹر عادل رشید کی ہر جانب سے ستائش ہو رہی ہے۔
میچ میں ایک موقع پر سرفراز احمد نے عادل رشید کی گیند پر سنگل لینا چاہا مگر وکٹ کیپر جوز بٹلر نے گیند تھام کر فوراً بولنگ اینڈ کی جانب اچھالی، جسے تھام کر عادل رشید نے بغیر دیکھے عقب سے ہی بیلز اڑکر بابر اعظم کو رن آؤٹ کردیا جس پر شائقین کرکٹ بھی دم بخود رہ گئے ۔ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر او ر ویڈیو کلپس تیزی سے شیئرہورہے ہیں اور شائقین کرکٹ انہیں خوب داد دے رہے ہیں۔
اسی طرح انھوں نے شعیب ملک کا اپنی ہی گیند پر ڈائیو لگاکر بائیں ہاتھ سے کیچ تھام کر ٹیم کو خوشی منانے کا موقع فراہم کیا تھا۔