وفاقی دارلحکومت میں 10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

وفاقی دارلحکومت میں 10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
وفاقی دارلحکومت میں 10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں درندہ صفت نامعلوم افراد نے  10 سالہ  معصوم بچی  کوزیادتی کے بعد قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بچی فرشتہ کا تعلق خیبرپختونخواہ کے قبائلی ضلع مہمند سے ہے،  15 مئی کو بچی چک شہزاد سے لاپتہ ہوئی جسے قتل کرکے جنگل میں پھینک دیا  گیا، معصوم پری  کی نعش کو جنگل سے بر آمد کر کےپوسٹ مارٹم کر لیا گیا جس میں زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کی تصدیق ہوگئی ۔ حکام کے مطابق ملزمان کی تلاشی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد