اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری نے نیب پیشی پر ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری نے نیب پیشی پر ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے ...
اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری نے نیب پیشی پر ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے درخواست دائر کردی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میںنیب آفس میں ایک اور پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب نے 23مئی کو طلب کیا ہے ،گرفتاری کا خدشہ ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے،عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری ضمانت منطور کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس سے متعلقہ انکوائری میں طلب کیاگیاہے ،آصف زرداری ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے 11 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں گے ،آصف زرداری سات مختلف مقدمات میں پہلے سے عبوری ضمانت پر ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد