مسافر بس کے گن مین نے 15سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

مسافر بس کے گن مین نے 15سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا
مسافر بس کے گن مین نے 15سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر (ویب ڈیسک) لاہور سے چشتیاں جانے والی مسافر بس کے گن مین نے 15سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق بونگہ حیات پاکپتن کے دکاندار حاجی نیاز کی بیٹی (ش) والدہ کے ہمراہ نانی کے پاس جا رہی تھی کہ مسافر بس 6599.LE15کے گن مین محمد عمران سکنہ چاہ رام، راج پور لودھراں نے چکمہ دیکر گاڑی میں سوار کر لیا۔ بعدازاں طالبہ کو اپنے مکان پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ل

وگوں کے فوری پہنچ جانے پر گن مین نے اسلحہ نکال کر انہیں جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا تاہم ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر کی ہدایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا،پولیس نے زیر دفعہ 376مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ طالبہ تحصیل ہسپتال چشتیاں میں زیر علاج ہے جہاں ڈی پی او بہاولنگر نے طالبہ کی عیادت کی۔