داتادربار خودکش حملہ ،سکیورٹی فورسز کی بھاٹی میں کارروائی،کالعدم تنظیم کا اہم سہولت کار گرفتار

داتادربار خودکش حملہ ،سکیورٹی فورسز کی بھاٹی میں کارروائی،کالعدم تنظیم کا ...
داتادربار خودکش حملہ ،سکیورٹی فورسز کی بھاٹی میں کارروائی،کالعدم تنظیم کا اہم سہولت کار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے داتادربار خودکش حملے کے کالعدم تنظیم کے اہم سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ مشترکہ آپریشن کے دوران داتا دربار حملے کے کالعدم تنظیم کے محسن خان نامی اہم سہولت کار کو گرفتار کرلیا،سہولت کار کا تعلق شبقدر ضلع چارسدہ سے ہے ،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق محسن خان نے خودکش حملہ آور صادق اللہ کو افغانستان سے بلاکر تیار کیا تھا،طیب اللہ نامی سہولت کار نے صادق اللہ کواپنے پاس رکھا ،خودکش حملہ آور صادق اللہ ایک رات بھاٹی میں کرائے کے مکان میں رہا ،سی ٹی ڈی نے محسن خان کے قبضے سے بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔