2018 میں روس جانیوالا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، حیران کن خبرآگئی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر ایک سال سے زائد عرصہ سے لاپتہ ہے ،سرکاری ہیلی کاپٹرگزشتہ سال اوورہالنگ کیلئے روس بھجوایاگیاتھا جسے تاحال واپس نہیں لایاجاسکا جبکہ کابینہ اور بیوروکریسی بھی اس معاملے میں لاعلم نکلی ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 171ای کا 2017ءمیں اوورہالنگ کا ٹینڈر کیاگیا تھا اور جس کمپنی کو ٹھیکہ دینے کی کوشش کی گئی اس نے تین ملین ڈالر کا تخمینہ پیش کیا جس کے بعد صوبائی حکومت نے روس کی ایک کمپنی سے رابطہ کیا تھا جو 1.7ملین ڈالر پر اوورہالنگ کیلئے تیار ہوگئی ، اس کے بعد 2018ءمیں یہ ہیلی کاپٹر روس بھجوایاگیا جو تاحال واپس پاکستان نہیں پہنچ سکا۔ ہم نیوز کے مطابق جب صوبائی وزراءاور متعلقہ بیوروکریسی حکام سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو وہ اس صورتحال سے لاعلم نکلے تاہم ہیلی کاپٹرابھی تک واپس نہیں آسکا۔