سپریم کورٹ کاغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواستوں پر نیپراکو تجاویز جمع کرانے کا حکم

سپریم کورٹ کاغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواستوں پر نیپراکو تجاویز جمع ...
سپریم کورٹ کاغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواستوں پر نیپراکو تجاویز جمع کرانے کا حکم

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواستوں پر نیپراکو تجاویز جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواستوں پرسماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعیدکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ گزشتہ سماعت پرنیپراکوتجاویزجمع کرانے کا کہاتھا،اٹارنی جنرل آفس سے چیک کریں تجاویز ملیں کہ نہیں؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 6 ہفتے کاوقت مانگاتھامگرتاحال جواب جمع نہیں کرایاگیا،تجاویزسے متعلق چیک کرکے عدالت کوآگاہ کریں گے،عدالت کاآئندہ سماعت پرتجاویزجمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت عید کے بعدتک ملتوی کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد