جعلی اکاﺅنٹس کیس،آصف زرداری کی غیرقانونی ٹھیکوں کی انکوائری میں بھی عبوری ضمانت منظور

جعلی اکاﺅنٹس کیس،آصف زرداری کی غیرقانونی ٹھیکوں کی انکوائری میں بھی عبوری ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس،آصف زرداری کی غیرقانونی ٹھیکوں کی انکوائری میں بھی عبوری ضمانت منظور

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی غیرقانونی ٹھیکوں کی انکوائری میں عبوری ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت13 جون تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جعلی اکاﺅنٹس کیں میں سابق صدر آصف زرداری کی غیرقانونی ٹھیکوں کی انکوائری میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت ہوئی،سابق صدر کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے 23مئی کو طلب کیا ہے جس میں گرفتاری کا خدشہ ہے ،درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے اور عبوری ضمانت منطور کی جائے گی ۔

عدالت نے موقف سننے کے بعد آصف زرداری کی13 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور 5 ،5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا، سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ ضمانتی مچلکے 2 لاکھ کے کردیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیوں پیسے ختم ہوگئے ہے کیا؟فاوق ایچ نائیک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں،بیلنس ختم ہوگیا،عدالت نے آصف زرداری کے ضمانتی مچلکے 2 لاکھ کے کردیئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد