پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی ، کیسی ہو گی ؟ جانئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی ، کیسی ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی ، کیسی ہو گی ؟ جانئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ میں پاکستان کی کٹ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ بے چینی سے انتظار کر رہے تھے تاہم اب وہ انتظار ختم ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی ہے جسے دیکھ کر آپ بھی یقینا خوش ہو جائیں گے ۔پی سی بی نے نئی کٹ کی تصاویر ٹویٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے جاری کی ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا بھی اعلان کر دیاہے جس میں محمد عامر ، شاداب خان اور وہاب رہاض کو شامل کر لیا گیاہے ، جس کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا ۔

مزید : اہم خبریں /کھیل