”کیوں آصف زرداری کے پیسے ختم ہو گئے ہیں کیا ؟ “اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی نے یہ ریمارکس کیوں دیئے؟ جانئے

”کیوں آصف زرداری کے پیسے ختم ہو گئے ہیں کیا ؟ “اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج ...
”کیوں آصف زرداری کے پیسے ختم ہو گئے ہیں کیا ؟ “اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی نے یہ ریمارکس کیوں دیئے؟ جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سولر پروجیکٹ غیر قانونی ٹھیکہ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے اور دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا جس پر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ مچلکے پانچ نہیں دو لاکھ روپے کے کر دیں جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیوں آصف زرداری کا کیش ختم ہو گیاہے جس پر فاروق ایچ نائیک نے جوا ب دیا کہ اتنے کیسز میں کیش جمع کروایا ہے ختم تو ہو گا ہی ۔ عدالت نے فار وق ایچ نائیک کی استدعا منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی ۔

مزید : قومی