پیشیوں کابائیکاٹ نہیں کریں گے،نیب کوتھکائیں گے،آصف زرداری

پیشیوں کابائیکاٹ نہیں کریں گے،نیب کوتھکائیں گے،آصف زرداری
 پیشیوں کابائیکاٹ نہیں کریں گے،نیب کوتھکائیں گے،آصف زرداری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیشیوں کابائیکاٹ نہیں کریں گے،نیب کوتھکائیں گے، بائیکاٹ کریں گے توکہاجائےگاقانون کااحترام نہیں۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صحافی کے سوال”کیانیب کیسزمیں پیشی سے بائیکاٹ پرغورکررہے ہیں؟“کا جواب دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ پیشیوں کابائیکاٹ نہیں کریں گے،نیب کوتھکائیں گے، بائیکاٹ کریں گے توکہاجائےگاقانون کااحترام نہیں۔صحافی کے سوال”ایک افطاری سے حکومت پریشان ہے،کیاکہیں گے؟“کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ابھی توابتدائے عشق ہے،آگے آگے دیکھئے،سابق صدر نے کہا کہ سوال یہ ہے انہوں نے جوملک کاحال کیا،وہ کس کاقصورہے؟۔

قبل ازیں احتساب عدالت پیشی پر صحافی کے سوال ”مریم نواز کہتی ہیں وزیراعظم جعلی ہے آپ کیا سمجھتے ہیں ؟“کے جواب میں آصف زرداری نے کہاکہ ہم تو پہلے دن سے کہتے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں ،ایک اور سوال”اپوزیشن اتحاد 9 ماہ سے مضبوط نہیں ہوا اب ہوگا؟کا جواب دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ پہلے اس بارے میں سوچا نہیں تھا ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد