رہائی ملتے ہی حکومت پنجاب نے عبدالعلیم خان کو اہم ذمہ داری سونپ دی

رہائی ملتے ہی حکومت پنجاب نے عبدالعلیم خان کو اہم ذمہ داری سونپ دی

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا ٹاسک عبدالعلیم خان کو سونپ دیا ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہا ہونے والے سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ فراہم کئے گئے ٹاسک کے مطابق علیم خان نئے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے درمیان جوڑ توڑ بھی کریں گے اور الیکشن جیتنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور