سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو ڈی جی ایل ڈی اے کے تبادلے کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو ڈی جی ایل ڈی اے کے تبادلے کی اجازت دیدی
سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو ڈی جی ایل ڈی اے کے تبادلے کی اجازت دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو ڈی جی ایل ڈی اے کے تبادلے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈی جی ایل ڈی اے کے تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کے تبادلے کامقدمہ نمٹادیا ،عدالت نے کہاکہ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عامرکاتبادلہ مناسب جگہ پرکیاجائے،ڈی جی ایل ڈی اے کوان کے گریڈ کے مطابق پوسٹ دی جائے،عدالت نے کہا کہ ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف مقدمات واپس لیے جائیں،ڈی جی اینٹی کرپشن مقدمات واپس لیں گے،عدالت نے کہا کہ حکم عدولی پرتوہین عدالت کی کارروائی کی جائےگی۔

واضح رہے کہ آمنہ عامرنے ہاؤسنگ سکیم ازخودنوٹس میں عدالت کی معاونت کی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد