انضما م الحق نے ٹیلیفون کیا اور کہا کہ تم جارہے ہو تو میں نے پوچھا کہاں جار ہاہوں ؟ وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر نے کیا ’ جگت ‘ لگائی ، جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

انضما م الحق نے ٹیلیفون کیا اور کہا کہ تم جارہے ہو تو میں نے پوچھا کہاں جار ...
انضما م الحق نے ٹیلیفون کیا اور کہا کہ تم جارہے ہو تو میں نے پوچھا کہاں جار ہاہوں ؟ وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر نے کیا ’ جگت ‘ لگائی ، جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران نہایت مضحکہ خیز بات بتا ئی جس پر سامنے موجود صحافی بھی ہنس پڑے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ جب مجھے پتا چلا کہ مجھے ورلڈ کپ میں شامل کر لیا گیا تو میں بہت خوش تھا ، انضمام بھائی کا ٹیلیفون آیا تو انہوں نے کہ تم جارہے ہو ، میں نے پوچھا انضی بھائی کہاں جا رہاہوں ؟ تو آگے سے انہوں نے جواب دیا کہ ” پنڈی میں ایک میچ وہ کھیلنے جاررہے ہو ۔“ وہاب ریاض نے کہا کہ میں تھوڑا بوکھلا گیا تھا ۔قومی ٹیم کے کھلاڑی کا کہناتھا کہ میں دو سال سے کوشش کر رہا تھا ،مختلف جگہ پر کھیل کر اپنا کیس آگے لے کر رہا تھا کہ مجھ میں قابلیت ہے ، بطور پلیئر مایوسی ہوتی ہے ، مجھے ایسا لگا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے لیکن میں نے امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور محنت کرتارہا ، اللہ محنت کا صلہ دیتاہے اور مجھے میری محنت کا صلہ ملاہے۔ ان کا کہناتھا کہ ریورس سوینگ میں جتنا بھی عبور حاصل ہے کوشش کروں گا کہ بہتر پرفارم کر سکوں ۔

مزید : کھیل