بلٹ پروف گاڑیوں کے ذاتی استعمال کا معاملہ ،احتساب عدالت نے نیب کو نوازشریف سے تفتیش کی اجازت دیدی

بلٹ پروف گاڑیوں کے ذاتی استعمال کا معاملہ ،احتساب عدالت نے نیب کو نوازشریف ...
بلٹ پروف گاڑیوں کے ذاتی استعمال کا معاملہ ،احتساب عدالت نے نیب کو نوازشریف سے تفتیش کی اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سارک کانفرنس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے ذاتی استعمال پر نیب کو نوازشریف سے تفتیش کی اجازت دیدی، نیب کی ٹیم کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے تفتیش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سارک کانفرنس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی استعمال سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت کی ،نیب نے تفتیش کی اجازت طلب کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں ڈیوٹی ادائیگی کے بغیرخریدی گئیں،بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کےلئے تھی، وزارت خارجہ کے افسران نے اختیارات سے تجاوزکیا،نیب نے کہا کہ نوازشریف نے 34 میں سے 20 گاڑیاں اپنے قافلے میں شامل کی تھیں،بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف کے اہلخانہ نے استعمال کیں، بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اورمریم نوازنے بھی استعمال کیں۔
نیب کا کہنا تھا کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی انکوائری میں شاہد خاقان عباسی کابیان قلمبندکیا جا چکا جبکہ فواد حسن فواد اورسابق سیکرٹری خارجہ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ،سابق وزیراعظم نوازشریف سے تفتیش کرنا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ سابق وزیراعظم سے تفتیش کی اجازت دی جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد نیب کو نوازشریف سے تفتیش کی اجازت دیدی،نیب ٹیم کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے تفتیش کرے گی ۔