عید الفطر کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں لیکن اس وقت اس کی عمر کتنی ہو گی اور کتنی دیر تک دیکھا جا سکے گا ؟ اعلان ہو گیا

عید الفطر کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں لیکن اس وقت اس کی عمر ...
عید الفطر کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں لیکن اس وقت اس کی عمر کتنی ہو گی اور کتنی دیر تک دیکھا جا سکے گا ؟ اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیا ت نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شوال کا چاند 29 رمضان 4 جون کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق میٹر لوجیکل ڈپارٹمنٹ نے کہاہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش تین جون یعنی 28 رمضان کو دوپہر 3 بج کر 2 منٹ پر ہو جائے گی اور 28 رمضان کو غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر 4 گھنٹے اور 16 منٹ ہو گی تاہم 29 رمضان کو اس کی عمر 28 گھنٹے اور 16 منٹ پر پہنچ چکی ہو گی جس کے باعث اس کے نظر آنے کے امکانات مضبوط ہیں جو کہ کم از کم ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا ۔
یاد رہے کہ آج فواد چوہدری کی جانب سے آج اعلان کیا گیا تھا کہ قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا ہے جو کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا گیاہے ، ان کا کہناتھا کہ شوال کا چاند چار جون کو نظر آنے کے واضح امکانا ت ہیں جس کے مطابق عید الفطر پانچ جون کو منائی جائے گی ۔

مزید :

ماحولیات -