ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا
ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دو چار کر رکھاہے تاہم اب ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق ڈیلرز کا کہناہے کہ سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 72 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے تاہم دوسری جانب آج ڈالر کی قیمت میں بھی دو روپے 27 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 149.65 روپے سے 151.92 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں دو روپے اضافہ ہوا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 153 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

مزید : بزنس