شوال کا چاند دیکھنے کی تیاریاں مکمل، وزارت مذہبی امور نے اہم قدم اٹھا لیا

شوال کا چاند دیکھنے کی تیاریاں مکمل، وزارت مذہبی امور نے اہم قدم اٹھا لیا
شوال کا چاند دیکھنے کی تیاریاں مکمل، وزارت مذہبی امور نے اہم قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے شوال کا چاند دیکھنے کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی سربراہی مفتی منیب الرحمان کرینگے۔

دنیا نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان، سید مشاہد حسین خالد، حافظ عبدالقدوس اور میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ شامل ہیں اور اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور نے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ۔ نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی انتیس رمضان چار جون کی شام کو شوال کا چاند دیکھے گی۔ جبکہ اسی روز پاکستان بھر میں زونل کمیٹیاں بھی چاند دیکھیں گی۔یکم شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو کراچی میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

مزید :

ماحولیات -