یہ کیسی پراسرار بیماری ہے جو گھر جاتے ہی ٹھیک ہوجاتی ہے؟نواز شریف کی بیماری پر فردوس عاشق کا بیان

یہ کیسی پراسرار بیماری ہے جو گھر جاتے ہی ٹھیک ہوجاتی ہے؟نواز شریف کی بیماری ...
یہ کیسی پراسرار بیماری ہے جو گھر جاتے ہی ٹھیک ہوجاتی ہے؟نواز شریف کی بیماری پر فردوس عاشق کا بیان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات فردو س عاشق اعوان نے کہاہے کہ یہ کیسی پراسرا ر بیماری ہے کوگھر جاتے ہی ٹھیک ہوجاتی ہے اور جیل جاتے ہی جان لیوا بن جاتی ہے، نواز شریف چھ ہفتے گھر میں آرام فرماتے رہے ، نواز شریف کو علاج کیلئے ہر ممکن سہولت دینے کوتیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ کیسی پراسرا ر بیماری ہے کوگھر جاتے ہی ٹھیک ہوجاتی ہے اور جیل جاتے ہی جان لیوا بن جاتی ہے، نواز شریف چھ ہفتے گھر میں آرام فرماتے رہے ، نواز شریف کو علاج کیلئے ہر ممکن سہولت دینے کوتیار ہیں۔ انہوں کہاکہ نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ، نیب کارروائیوں پر اپوزیشن کواعتراض ہے تو عدالتیں آزاد ہیں، نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جو اپنا کام آئین و قانون کے مطابق کررہاہے، اپوزیشن دھمکیوں کی بجائے نیب کے سوالوں کا جواب دے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا افطار ڈنر ایشو نہیں تھا جو کابینہ میں زیر بحث لایاجاتا ، اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں یہ لوگ ہوائی فائرنگ کررہے ہیں،بہت جلدیہ لوگ ایک دوسرے کوتنقیدکانشانہ بنارہے ہوں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی