سپیکر پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے شہباز شریف پر ملک سے بھاگنے کا الزام لگا دیا

سپیکر پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے شہباز شریف پر ملک سے بھاگنے کا الزام لگا ...
سپیکر پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے شہباز شریف پر ملک سے بھاگنے کا الزام لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر ملک سے بھاگ گیاہے ، موجودہ حالات سابق حکمرانوں کی وجہ سے ہیں۔

دنیانیوز کے مطابق چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر ملک سے بھاگ گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا م تنقید کرناہے اور حکومت کا کام برداشت کرناہے ، ملک کے موجودہ حالات سابق حکمرانوں کی وجہ سے ہیں۔
مزید براں چودھری برادران نے لالہ موسیٰ میں قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی ، اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی اور چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ بیٹے کی موت سے بڑا کوئی سانحہ نہیں ہوسکتا ، اللہ تعالیٰ کائرہ فیملی کو صبر جمیل عطافرمائے ۔

مزید :

قومی -