سعودی عرب نے حوثیوں کے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل مار گرائے،سخت جواب دیا جائے گا :کرنل ترکی المالکی

سعودی عرب نے حوثیوں کے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل مار گرائے،سخت جواب دیا جائے ...
سعودی عرب نے حوثیوں کے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل مار گرائے،سخت جواب دیا جائے گا :کرنل ترکی المالکی

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی ایئر ڈیفنس فورسز نے طائف کی فضاﺅں میں دو بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اورکہاہے کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے شہر نجران میں بھی دھماکہ خیز مواد کے حامل ڈرون طیارے کے ذریعے ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے بتایاکہ طائف کے علاقے میں دو میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا، ایک میزائل کا رخ مکہ اور دوسرے کا رخ جدہ کی جانب تھا،یہ بیلسٹک میزائل یمنی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا تھا جنھیں ایران کی حمایت حاصل ہے۔عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نےاپنے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے شہر نجران میں بھی دھماکہ خیز مواد کے حامل ڈرون طیارے کے ذریعے ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس مقام کو سعودی شہری اور غیر ملکی مقیم افراد استعمال کرتے ہیں۔کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سخت جواب دیا جائے گا اور مشترکہ فورسز کی کمان تمام تر جوابی اقدامات کرے گی،یہ اقدامات بین الاقوامی اور انسانی قانون کے مطابق اور رائج ضوابط کے تحت ہوں گے۔

مزید : عرب دنیا