آسٹریلوی شہری کو ایسا پتھر مل گیا کہ کروڑ پتی بن گیا

آسٹریلوی شہری کو ایسا پتھر مل گیا کہ کروڑ پتی بن گیا
آسٹریلوی شہری کو ایسا پتھر مل گیا کہ کروڑ پتی بن گیا

  

پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سونے کے متلاشی آسٹریلوی شخص کو کالگورلئی شہر سے 1.4 کلو گرام وزنی سونے کا پتھر مل گیا۔شوقیہ طور پر سونے کی تلاش کرنے والے آسٹریلوی شہری نے کالگورلئی سے دھاتوں کا سراغ لگانے والے عام سے آلے کی مدد سے تقریباً ڈیڑھ کلوگرام وزنی اور 18 انچ لمبا سونے کا پتھر ڈھونڈ نکالا ہے۔

آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی میں معدنیات کے پروفیسر سام سپیئرنگ کا کہنا ہے کہ مغربی علاقے بالخصوص کالگورلئی معدنیات سے مالا مال علاقہ ہے جہاں مختلف دھاتوں کے ذخائر موجود ہیں جن میں سونا بھی شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ دور دراز سے لوگ اس علاقے میں آتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس