گوگل آپ کی جی میل میں خریدی گئی اشیا کی رسیدیں کیوں ڈھونڈتا رہتا ہے؟ انتہائی پریشان کن انکشاف سامنے آگیا

گوگل آپ کی جی میل میں خریدی گئی اشیا کی رسیدیں کیوں ڈھونڈتا رہتا ہے؟ انتہائی ...
گوگل آپ کی جی میل میں خریدی گئی اشیا کی رسیدیں کیوں ڈھونڈتا رہتا ہے؟ انتہائی پریشان کن انکشاف سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل اور فیس بک جیسی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے بارے میں پہلے ہی بہت کچھ بتایا جا چکا ہے کہ یہ کیسے صارفین کا ذاتی نوعیت کا ڈیٹا بھی اپنے پاس محفوظ کر لیتی ہیں۔ اب ایسا ہی خوفناک انکشاف گوگل کی سروس ’جی میل‘ کے بارے میں بھی سامنے آ گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سائبر سکیورٹی ماہرین نے بتایا ہے کہ گوگل لوگوں کے جی میل اکاﺅنٹس پر موصول ہونے والی ای میلز بھی سکین کرتا اور انہیں پڑھتا ہے۔
صارفین انٹرنیٹ کے ذریعے جو خریداری کرتے ہیں اور اس کی رسیدیں انہیں جی میل پر موصول ہوتی ہیں، یہ رسیدیں بھی گوگل پڑھتا ہے اور معلوم کرتا ہے کہ لوگ انٹرنیٹ سے کیا کچھ خرید رہے ہیں۔سی این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق آپ انٹرنیٹ سے جو کچھ خریدتے ہیں اس کی تمام تر تفصیل گوگل کے پاس محفوظ ہوتی ہے جو آپ کسی بھی وقت اپنے گوگل اکاﺅنٹ میں جا کر دیکھ سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے گوگل نے کبھی صارفین کو بتایا نہیں ہے کہ وہ ان کا جی میل کا یہ ڈیٹا بھی اپنے پاس محفوظ کرتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنے گوگل اکاﺅنٹ پر اپنی آن لائن شاپنگ کا ڈیٹا دیکھنا چاہتے ہیں تو اس لنک https://myaccount.google.com/purchases?pli=1 پر جائیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل لوگوں کا یہ ڈیٹا اپنے پاس محفوظ کرکے ان کے شاپنگ کے رجحانات کے بارے میں جانتا ہے اور پھر اسی لحاظ سے انہیں اشتہارات دکھاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -