’میگھن مارکل نے مجھ سے کہا کوئی معروف برطانوی لڑکا ڈھونڈو‘ شہزادہ ہیری کی دلہن کے بارے میں ٹی وی اداکارہ کا انتہائی حیران کن انکشاف

’میگھن مارکل نے مجھ سے کہا کوئی معروف برطانوی لڑکا ڈھونڈو‘ شہزادہ ہیری کی ...
’میگھن مارکل نے مجھ سے کہا کوئی معروف برطانوی لڑکا ڈھونڈو‘ شہزادہ ہیری کی دلہن کے بارے میں ٹی وی اداکارہ کا انتہائی حیران کن انکشاف

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کے بعد ہی افواہیں گردش کرنے لگیں کہ میگھن مارکل نے شہزادے کا شکار کیا ہے۔ اسے شہزادہ ہیری سے محبت نہیں، بلکہ وہ کسی ایسے ہی بااثر اور طاقتور شخص کی تلاش میں تھی، جو بالآخر اسے مل گیا۔ اب میگھن مارکل کی دوست اور ٹی وی میزبان لیزی کنڈی نے بھی ایسا ہی حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق لیزی کنڈی نے بتایا ہے کہ ”شہزادہ ہیری سے ملنے سے کچھ ماہ قبل ہی میگھن مارکل نے مجھے کہا تھا کہ ’میرے لیے کوئی معروف برطانوی لڑکا ڈھونڈو۔ تاہم جب وہ شہزادہ ہیری سے ملی تو اس نے مجھے بتایا تک نہیں۔“

رپورٹ کے مطابق 50سالہ لیزی اور 36سالہ میگھن مارکل 2013ءمیں ایک دوسرے کی دوست بنی تھیں۔ اس کے تین سال بعد میگھن کی شہزادہ ہیری سے ملاقات ہوئی۔ لیزی کا کہنا تھا کہ ”میں اور میگھن مسلسل رابطے میں رہیں لیکن جب مجھے خبروں کے ذریعے اس کے شہزادہ ہیری کے ساتھ تعلق کے بارے میں علم ہوا تو میں حیران رہ گئی۔ میرے خیال میں شہزادہ ہیری سے ملنے کے بعد میگھن کو نصیحت کی گئی تھی کہ وہ اپنے پرانے دوستوں سے تعلق ختم کر دے یا پھر ان کو اپنے اس تعلق کے بارے میں بالکل نہ بتائے۔ “ واضح رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی ملاقات بھی ان دونوں کے ایک باہمی دوست نے کروائی تھی۔

مزید : برطانیہ