شادی سے پہلے دلہن کی کتے کے ساتھ ایسی حرکت کہ دولہا نے شادی سے ہی انکار کردیا

شادی سے پہلے دلہن کی کتے کے ساتھ ایسی حرکت کہ دولہا نے شادی سے ہی انکار کردیا
شادی سے پہلے دلہن کی کتے کے ساتھ ایسی حرکت کہ دولہا نے شادی سے ہی انکار کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک دلہن نے شادی سے پہلے اپنے دولہا کے کتے کے ساتھ ایسی حرکت کر ڈالی کہ غصے میں آ کر دولہا نے شادی سے ہی انکار کر دیا۔ دی مرر کے مطابق اس نوجوان نے یہ واقعہ بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر بیان کیا ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ ”چند روز بعد ہماری شادی ہونے والی تھی اور اس رات میری منگیتر نے اپنی سہیلیوں سے ساتھ ’ہین پارٹی‘ کرنی تھی۔ میں نے اس کی سہولت کے لیے گھر خالی کر دیا اور اپنے ماں باپ کے گھر چلا گیا تاکہ وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ پارٹی انجوائے کر سکے۔ تاہم میں نے اپنے کتے کو وہیں رہنے دیا تاکہ وہ میری ہونے والی بیوی کے ساتھ گھل مل سکے۔“

لڑکے نے مزید لکھا کہ ”اگلی صبح 5بجے مجھے ایک فون کال آئی۔ دوسری طرف میری منگیتر تھی اور وہ رو رہی تھی۔ اس کی آواز سے لگ رہا تھا کہ اس نے شراب بھی پی رکھی ہے۔ اس نے بتایا کہ میرے کتے کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ میں نے اسے کتے کو فوری طور پر جانوروں کے کلینک پر لیجانے کو کہا اور خود بھی نکل پڑا۔ جب میں وہاں پہنچا تو ڈاکٹر کتے کا علاج کر رہے تھے۔ میری منگیتر رو رہی تھی اور بتا رہی تھی کہ پتا نہیں کیوں کتے کی طبیعت خراب ہو گئی تاہم جب ڈاکٹر باہر آیا تو اس نے بتایا کہ رات کو کتے کو بہت زیادہ شراب پلائی گئی ہے اور چاکلیٹ کھلائی گئی ہے جس کی وجہ سے اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ میں نے وہیں اپنی منگیتر کو کہہ دیا کہ ہمارا تعلق یہیں ختم ، اب میں تم سے شادی نہیں کر سکتا۔ لیکن میرے والدین مجھے ہی ڈانٹ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اتنی بڑی بات نہیں ہے جتنا زیادہ میں ردعمل دکھا رہا ہوں۔“اس نوجوان کی اس پوسٹ پر اکثر انٹرنیٹ صارفین کا بھی کہنا ہے کہ لڑکی نے اتنی بڑی غلطی نہیں کی جتنی بڑی سزا وہ اسے دے رہا ہے۔ اسے لڑکی کو معاف کر دینا چاہیے اور شادی منسوخ نہیں کرنی چاہیے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس