ناخنوں پر اس طرح کے نشانات کا دراصل کیا مطلب ہوتا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ناخنوں پر سفید نشانات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ جسم میں کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ دی مرر کے مطابق ان سفید نشانات کو سائنس میں ’پنکٹیٹ لیوکونیشا‘ (Punctate Leukonychia)کہا جاتا ہے اور یہ قطعاً کیلشیم کی کمی کی علامت نہیں ہوتے بلکہ یہ ناخنوں پر کسی چوٹ کی صورت میں ابھرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نشانات کسی طور خطرناک نہیں ہوتے ۔ آپ کہیں دروازے یا میز پر ناخنوں مارتے ہیں تو یقینا اس سے ناخنوں کو چوٹ لگتی ہے جو آپ کو فوری طور پر محسوس نہیں ہوتی تاہم بعد میں یہ چوٹ ان سفید نشانات کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔ ناخنوں کے ساتھ میز بجانے سے بھی یہ نشانات بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دانتوں کو چبانے سے یا صفائی کرتے وقت سختی سے رگڑنے سے بھی یہ نشانات بن سکتے ہیں۔بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ یہ نشانات زنک اور خون کی کمی کی نشاندہی کرتے ہوں یا ملیریا کی علامت ظاہر کرتے ہوں مگر ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ عموماً یہ کسی نہ کسی چوٹ کی وجہ سے ہی بنتے ہیں۔