دنیا کے وہ بدقسمت لوگ جہاں تیل کے ذخائر سب سے زیادہ ہیں لیکن عوام کو پھر بھی پٹرول کے لئے گھنٹوں قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے

دنیا کے وہ بدقسمت لوگ جہاں تیل کے ذخائر سب سے زیادہ ہیں لیکن عوام کو پھر بھی ...
دنیا کے وہ بدقسمت لوگ جہاں تیل کے ذخائر سب سے زیادہ ہیں لیکن عوام کو پھر بھی پٹرول کے لئے گھنٹوں قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے

  

کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) تیل پیدا کرنے والے ممالک کی بات آئے تو ہمارے ذہنوں میں آتا ہے کہ وہ بہت امیر ملک ہوں گے اور وہاں روپے پیسے کی ریل پیل ہو گی۔ عموماً تیل پیدا کرنے والے ملک ایسے ہی ہوتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ وینزویلا ایک ایسا ملک ہے جہاں دنیا میں تیل کے ذخائر سب سے زیادہ ہیں لیکن وہاں روپے پیسے کی ریل پیل تو دور کی بات، لوگوں کو پٹرول کے لیے گھنٹوں، بلکہ دنوں قطار میں لگنا پڑتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وینزویلا حالیہ چند سالوں سے بدترین معاشی بحران کا شکار ہے اور اس کی کرنسی انتہائی گر چکی ہے۔ اس کے شہری اس معاشی بدحالی سے تنگ آ کر ملک سے فرار ہو رہے ہیں۔ لوگ ٹیچر اور فوج جیسی ملازمتیں چھوڑ کر ہمسایہ ممالک جا رہے ہیں تاکہ وہاں روزی کما سکیں کیونکہ وینزویلا میں تو انہیں دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں آتی۔ عالمی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی خواتین دیگر ہمسایہ ممالک میں جا کر جسم فروشی کرنے پر بھی مجبور ہو چکی ہیں۔وہاں تیل کی قلت کی صورتحال یہ ہے کہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ انہیں تیل کے لیے گھنٹوں ، بعض اوقات 24گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک قطار میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ وینزویلا کے شہر ماراکیبو میں ارڈینیٹا نامی ایک ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ”گزشتہ دنوں مجھے 5دن تک پٹرول نہیں ملا اور میری گاڑی قطار میں ہی کھڑی رہی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس