نواز شریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت ملے گی یا نہیں، آئینی ماہر بابر ستار نے بتادیا

نواز شریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت ملے گی یا نہیں، ...
نواز شریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت ملے گی یا نہیں، آئینی ماہر بابر ستار نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ نواز شریف دوبارہ بیل کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ چلے گئے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ان کو اب بیل ملے گی۔

بابر ستار نے کہاہے کہ نواز شریف نے پہلے بھی طبی بنیادوں پر بیل کی درخواست دی تھی جو اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردی جس پر یہ سپریم کورٹ چلے گئے جس پر سپریم کورٹ نے چھ ہفتے کی بیل دیدی اور بعد میں اس میں توسیع کی درخواست دی جو مسترد کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اب دوبارہ نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیاد بیل کیلئے چلے گئے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ان کو بیل ملے گی ، اصل میں وہ عدالتوں کو انگیج رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -