خزانے پر ہاتھ صاف کرنیوالے’’ٹرپل شاہوں‘‘ کو بھی پکڑا جائے: خر م نواز گنڈا پور

خزانے پر ہاتھ صاف کرنیوالے’’ٹرپل شاہوں‘‘ کو بھی پکڑا جائے: خر م نواز گنڈا ...
خزانے پر ہاتھ صاف کرنیوالے’’ٹرپل شاہوں‘‘ کو بھی پکڑا جائے: خر م نواز گنڈا پور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پا کستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ نے ڈبل شاہ کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے درست کہا ہے کہ عوام کو لوٹنے ولے کسی رعائت کے مستحق نہیں مگر اس نظام کے تحت قومی خزانے کا کھربوں روپیہ ہڑپ کرنیوالے’’ٹرپل شاہ‘‘ دندناتے پھر رہے ہیں،ان ’’ٹرپل شاہوں‘‘ کو بھی جیل کے سلاخوں کے پیچھے لایا جائے اور ان کے حلق میں انگلی ڈال کر ملک و قوم کا پیسہ نکلوایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ایک’’ٹرپل شاہ‘‘ جس کے دامن پر 14 بے گناہوں کا خون بھی ہے وہ آجکل لندن بھاگا ہوا ہے،سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو ضمانت کی سہولت نہ ملتی تو وہ بیرون ملک نہ بھاگتے اور کھربوں روپے کی لوٹ مار کے کیسز کی تفتیش بھی ٹھپ نہ ہوتی۔انہوں نےکہا کہ اس امر میں کوئی شُبہ نہیں کہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار اور بے تحاشا قرضے لینے کی وجہ سے ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھا،موجودہ حکومت عوام پر بوجھ ڈالے بغیر معیشت کو ٹھیک کرنے کی پالیسی اختیار کرے،مہنگائی میں ہوشرباء اضافہ نے غریب کا چولہا ٹھنڈا کر دیا ہے،حکومت مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت تادیبی اقدامات برئوے کار لائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی،گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی خبریں آ رہی ہیں اگر یہ اضافہ ہوا تو مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،عوام میں مہنگائی کا مزیدبوجھ اٹھانے کی سکت نہیں ہے۔خرم نوازگنڈاپورکاکہناتھا کہپارلیمنٹ کےہوتے  ہوئےسڑکوں کے رخ کیوں کیے جارہے ہیں؟نوازشریف 5دن بھی جیل میں نہیں گزارتے اوران کی طرف سے ضمانت کی درخواست دائر ہو جاتی ہے، ہم انصاف کے لیے اسلام آباد گئے تو جمہوریت کے خلاف سازش کے طعنے دئیے گئے،نوازشریف کو موٹروے بنانے پر نہیں اثاثے چھپانے اور جھوٹ بولنے پر سزا ہوئی، چیئرمین نیب نے چیلنج کیا ہے پولیٹیکل انجینئرنگ ثابت ہو تو عہدہ چھوڑ دوں گا، ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی کی کارروائی بحال کروانے کی درخواست پر صرف تاریخیں مل رہی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور