”اس ملک میں جہاں نچلی عدالتوں میں وکیل ججوں کوتھپڑ مارتے ہیں وہاں۔۔۔“،حسن نثار نے بڑے انسانی المیے کی نشاندہی کردی

”اس ملک میں جہاں نچلی عدالتوں میں وکیل ججوں کوتھپڑ مارتے ہیں وہاں۔۔۔“،حسن ...
”اس ملک میں جہاں نچلی عدالتوں میں وکیل ججوں کوتھپڑ مارتے ہیں وہاں۔۔۔“،حسن نثار نے بڑے انسانی المیے کی نشاندہی کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ اس ملک میں جہاں نچلی عدالتوں میں وکیل ججوں کو تھپڑ مارتے ہیں ،وہاں ریپ کا شکار بچیوں کو انصاف کیا ملناہے؟ ایسے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ کیا دیناہے؟ ان کو کھولتے تیل میں ڈالو ، ان پر کتے چھوڑو۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اگر پاکستان میں ہر ملزم کے لئے ضمانت کی گنجائش ہے تو پھر نواز شریف کو ضمانت مل جانی چاہئے بصورت دیگر انصاف جانے ، نواز شریف جانے اور اس ملک کے عوام جانیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا انصاف آج کی تاریخ تک برسات کے باد ل کی طرح ہے برسے یا نہ برسے ، مہنگا وکیل انصاف کو سستا کردیتا ہے ،اس ملک میں جہاں نچلی عدالتوں میں وکیل ججوں کو تھپڑ مارتے ہیں ،وہاں ریپ کا شکار بچیوں کو انصاف کیا ملناہے ، ایسے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ کیا دیناہے؟ ان کو کھولتے تیل میں ڈالو ، ان پر کتے چھوڑو، اگر کوئی حجاج بن یوسف نکل آیا توایسی بچیوں کو انصاف مل جائیگا ۔

مزید : قومی