نواز شریف ضمانت کی درخواست دے کر اپنا کونسانقصان کررہے ہیں؟ مظہر عباس نے بتادیا

نواز شریف ضمانت کی درخواست دے کر اپنا کونسانقصان کررہے ہیں؟ مظہر عباس نے ...
نواز شریف ضمانت کی درخواست دے کر اپنا کونسانقصان کررہے ہیں؟ مظہر عباس نے بتادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ نواز شریف بار بار عدالتوں میں بیل کی درخواستیں دیکر اپنا سیاسی نقصان کررہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ نواز شریف بار بار عدالتوں میں بیل کی درخواستیں دیکر اپنا سیاسی نقصان کررہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بیل ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کی اپیل مسترد ہوجاتی ہے تو پھر نواز شریف کو سیاست کیلئے ایک فیصلہ کرنا پڑے گا کیونکہ عملی طور پر تو وہ اپیل مسترد ہونے سے غیر متعلقہ ہوجائیں گے ۔

مزید : قومی