” جس دن نواز شریف اور آصف زرداری ہماری طرح عدالتوں میں رلنا شروع ہوگئے تو۔۔۔“، ارشاد بھٹی نے نظام ٹھیک کرنے کا گر بتا دیا

” جس دن نواز شریف اور آصف زرداری ہماری طرح عدالتوں میں رلنا شروع ہوگئے ...
” جس دن نواز شریف اور آصف زرداری ہماری طرح عدالتوں میں رلنا شروع ہوگئے تو۔۔۔“، ارشاد بھٹی نے نظام ٹھیک کرنے کا گر بتا دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ جس دن نواز شریف اور آصف زرداری ہماری طرح عدالتوں میں رلنا شروع ہوگئے تو نظام ٹھیک ہوجائیگا۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ فیصلہ عدالت نے کرنا ہے کہ نواز شریف کو بیل دینی ہے یانہیں دینی لیکن مجھے حیرانی یہ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی اپیلیں در اپیلیں کیسے فوری طور پر لگ جاتی ہیں لیکن جب عوام بات کریں تو کہا جاتاہے کہ لاکھوں مقدمات ہے ، اس لئے رفتار سست ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس دن نواز شریف اور آصف زرداری ہماری طرح عدالتوں میں رلنا شروع ہوگئے تو نظام ٹھیک ہوجائیگا ۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کی اپیل مسترد بھی ہوئی تو پھر دوبارہ دائر کردی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کے 22کروڑعوام عزتیں لٹوانے کیلئے ہیں ،طبی طور پر نواز شریف کی ضمانتیں کراﺅ اور بھٹو زندہ ہے بس ، اگر ان ملزموں کو مقرر ہ دنوں میں سنگسار کردیا جاتاہے تو پھر توانصاف زندہ ہے لیکن اگر ان کے بھی انسانی حقوق ہیں تو پھر یہ آگے کا معاملہ ہے ۔

مزید : قومی