عمران خان کی سیاست بہتان اور تکبر پر مبنی ہے،وزیراعظم آج تک اپوزیشن کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں:احسن اقبال

 عمران خان کی سیاست بہتان اور تکبر پر مبنی ہے،وزیراعظم آج تک اپوزیشن کو ...
 عمران خان کی سیاست بہتان اور تکبر پر مبنی ہے،وزیراعظم آج تک اپوزیشن کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں:احسن اقبال

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست بہتان اور تکبر پر مبنی ہے ،پی ٹی آئی حکومت جھوٹ کا پلندہ بیچ رہی ہے،وزیراعظم آج تک اپوزیشن کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہسی پیک کے لانگ ٹرم پلان کو 2017 میں ہم نے فائنل کردیا تھا ،عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا نہیں سستاہواہے، مارکیٹ سے سرمایہ غائب ہوگیا ہے ،سارے بزنس گروپ کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں .احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت جھوٹ کا پلندہ بیچ رہی ہے،عمران خان کی سیاست بہتان اور تکبر پر مبنی ہے.

مزید : علاقائی /اسلام آباد