”اب کوئی بہانہ نہیں رہا“وہاب ریاض اور محمد عامر کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر شاہد آفریدی نے بھی میدان میں آگئے

”اب کوئی بہانہ نہیں رہا“وہاب ریاض اور محمد عامر کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت ...
”اب کوئی بہانہ نہیں رہا“وہاب ریاض اور محمد عامر کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر شاہد آفریدی نے بھی میدان میں آگئے

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہاب ریاض اور محمد عامر کی واپسی سے باولنگ لائن میں تجربے کا اضافہ ہوا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ شاداب خان کی واپسی سے باولنگ اور بھی مضبوط ہوئی ،پاکستان کی بیٹنگ پہلے ہی اچھی فارم میں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی بہانہ نہیں رہا ،کھلاڑی ہمارا سر فخر سے بلند کریں ۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔

واضح رہے کہ برسٹل میں محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا ہے ،انہیں چکن پاکس کی بیماری کی تشخیص کے بعد ٹیم سے الگ کردیا گیا تھا ،شاداب خان پہلے ہی ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں ۔

مزید : کھیل