حوثی باغیوں کے ارضِ حرمین پر میزائل حملے،پاکستان کی شدید مذمت اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی

حوثی باغیوں کے ارضِ حرمین پر میزائل حملے،پاکستان کی شدید مذمت اور سعودی عرب ...
حوثی باغیوں کے ارضِ حرمین پر میزائل حملے،پاکستان کی شدید مذمت اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پاکستان نے حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ کی طرف میزائل فائر کرنے کی مذمت اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی  کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان حوثی باغیوں کی طرف سےمکہ کی طرف بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان نے مستعد سعودی فوج کی طرف سےمیزائلوں کو فضاء میں تباہ کرنے کو سراہا.انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے،پاکستان سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے

واضح رہے کہ گذشتہ روز اور آج سعودی ائیر ڈیفنس نے حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کئے گئے 4 میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیئے ہیں ،گذشتہ روز سعودی فضائیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ اور جدہ کے طرف آنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا تھا جبکہ آج طائف کی فضاؤں میں دو بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اورکہاہے کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے شہر نجران میں بھی دھماکہ خیز مواد کے حامل ڈرون طیارے کے ذریعے ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔واضح رہے کہحوثی باغی یمن میں جاری جنگ کے ایک فریق ہیں اور مبینہ طور پر ان کو ایران کی مدد حاصل ہے۔

مزید : قومی