حکومت نے مریم نواز اور بلاول کواحتجاج کرنے پر خوش آمدید کہنے کا اعلان کردیا

حکومت نے مریم نواز اور بلاول کواحتجاج کرنے پر خوش آمدید کہنے کا اعلان کردیا
حکومت نے مریم نواز اور بلاول کواحتجاج کرنے پر خوش آمدید کہنے کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ مریم نواز پرکرپشن کا بوجھ ہے ،ان کاکہنا تھا مریم اوربلاول کو احتجاج پر حکومت خوش آمدید کہے گی ، شاہدخاقان عباسی سے پارٹی میں ان کی حیثیت پر سوال کرناچاہتی ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے دورمیں پی آئی اے خسارے کا شکار جبکہ ایئر بلیو چلتی رہی ۔انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب کے انٹرویومیں کوجھوٹا کون ہے اور کون سچاہے ، ہم کو اس کا علم نہیں لیکن احتساب کے عمل میں چیئر مین نیب اور اپوزیشن آمنے سامنے ہیں،نیب کی کارروائیوں پر پارلیمان میں گھٹنوں گالیا ں دی گئیں ، مریم نواز پرکرپشن کا بوجھ ہے۔ان کاکہنا تھا مریم اوربلاول کو احتجاج پر حکومت خوش آمدید کہے گی ، شاہدخاقان عباسی سے پارٹی میں ان کی حیثیت پر سوال کرناچاہتی ہوں۔

مزید : قومی