مسلم لیگ ن کے دور میں یہ اہم کام نہیں ہوا ، عظمیٰ بخاری نے تسلیم کرلیا

مسلم لیگ ن کے دور میں یہ اہم کام نہیں ہوا ، عظمیٰ بخاری نے تسلیم کرلیا
مسلم لیگ ن کے دور میں یہ اہم کام نہیں ہوا ، عظمیٰ بخاری نے تسلیم کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ سیاستدانوں کوچور اورڈاکو کہہ کر کرپشن کوختم نہیں کیاجاسکتا ، یہ درست ہے کہ ہمارے دور میں احتساب پر توجہ نہیں دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نیب کا قانون ہر کسی پر ایک طرح لاگو ہوناچاہئے ،ہمارے دور میں ترجیح لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز جب بولتی نہیں تھیں تو تحریک انصاف کو تب بھی تکلیف تھی اور اب وہ بول رہی ہیں تو تب بھی تکلیف ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد سے پوچھ لیا جائے کہ ان کو تین مرتبہ مریم نواز ہرا چکی ہیں، سیاستدانوں کوچور اورڈاکو کہہ کر کرپشن کوختم نہیں کیاجاسکتا ، یہ درست ہے کہ ہمارے دور میں احتساب پر توجہ نہیں دی گئی۔انہوںنے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں طے کیاجائیگا کہ کیسے آگے بڑھناہے لیکن ہم حکومت نہیں گرائیں گے کیونکہ حکومت خود ہی اپنے بوجھ سے گر جائیگی۔

مزید : قومی