بجلی کی قیمت مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع
بجلی کی قیمت مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔نیپرا کے مطابق درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں کل 9 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے جس پر لاگت 53 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔اپریل میں فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت کا تخمینہ 5 روپے 23 پیسے لگایا گیا تھا جو 5 روپے 80 پیسے تک پہنچ گیا۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں 30 فیصد بجلی درآمدی ایل این جی پر بنائی گئی، مقامی گیس پر 18.42 فیصد کوئلے پر 10.34 فیصد اور فرنس آئل پر 4.95فیصد بجلی بنائی گئی۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 28 مئی کو سماعت میں فیصلہ کرے گی۔

مزید : قومی /بزنس