انٹرویومیں شہبازشریف کی ڈیل کی باتیں بھی بتائی گئیں ، جاوید چودھری نے مزید ہوشربا انکشافات کردیئے

انٹرویومیں شہبازشریف کی ڈیل کی باتیں بھی بتائی گئیں ، جاوید چودھری نے مزید ...
انٹرویومیں شہبازشریف کی ڈیل کی باتیں بھی بتائی گئیں ، جاوید چودھری نے مزید ہوشربا انکشافات کردیئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کالم نویس جاوید چودھری نے کہاہے کہ شہباز شریف کی ڈیل کی باتیں بھی مجھے بتائی گئی تھیں لیکن جب میں نے چیئر مین نیب سے سوال کیاکہ ڈیل کی پیشکش کس کو کی اس سوال کا چیئرمین نیب نے جواب نہیں دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے جاویدچودھری نے کہا کہ چیئر مین نیب نے آصف زرداری کامذاق نہیں اڑایا تھا غالبا ان کی بیماری پر گفتگو کی  ۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ نیب پر دباﺅپڑے تومعافی تک بات آجائے،شہباز شریف کی ڈیل کی باتیں بھی مجھے بتائی گئی تھیں لیکن جب میں نے چیئر مین نیب سے سوال کیاکہ ڈیل کی پیشکش کس کو کی تو اس سوال کا چیئرمین نیب نے جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ حکومتی لوگوں کیخلاف ریفرنس پر چیئر مین نیب کا دوٹوک جواب تھا ، چیئرمین نیب نے انٹرویوسے متعلق میری کسی بات کو چیلنج نہیں کیا ۔

مزید : قومی