اسلامی نظریاتی کونسل بھی میدان میں آگئی، معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے اہم اعلان کردیا

اسلامی نظریاتی کونسل بھی میدان میں آگئی، معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے اہم ...
اسلامی نظریاتی کونسل بھی میدان میں آگئی، معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے اہم اعلان کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین قبلہ ایاز نے کہاہے کہ ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے والوں کو اللہ کا عذاب ہے ، ہمیں مل کر اس بحران کا مقابلہ کرناہوگا ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہاہے کہ ملکی مفاد کونقصان پہنچانے والوں کو اللہ کا عذاب ہے ، اسلام ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم مل کر اس بحران کا مقابلہ کرنا ہوگا ، ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت سے فائدہ ساری قوم کو ہوگا ۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک کو مشکل معاشی حالات سے سخت اقتصادی بحران کا سامنا ہے ،ڈالر کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمت سے مہنگائی میں اضافہ اور کاروباری طبقہ شدید پریشانی کا شکارہے ، عام اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوجانے سے غریب آدمی کی قوت خرید بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے ۔

مزید : قومی