بھائی بھائی بننے والوں کا انجام نوشتہ دیوار، اپوزیشن مخصوص مقاصد کیلئے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے: صمصام بخاری

بھائی بھائی بننے والوں کا انجام نوشتہ دیوار، اپوزیشن مخصوص مقاصد کیلئے ملک ...
بھائی بھائی بننے والوں کا انجام نوشتہ دیوار، اپوزیشن مخصوص مقاصد کیلئے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے: صمصام بخاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب  سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ اپوزیشن مخصوص مقاصد کیلئے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے، منی لانڈرنگ پکڑے جانے پر بعض شخصیات سیخ پا ہیں،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان چارٹرآف ڈیموکریسی نہیں چارٹر آف کرپشن ہونے جا رہا ہے،بھائی بھائی بننے والوں کا انجام نوشتہ دیوار نظر آ رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سید صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کھانا ہے نہ کسی کو کھانے دینا ہے،پی ٹی آئی حکومت کا کرپشن پر کسی سے سمجھوتہ ہوا ہے اور نہ ہی ہو گا۔انہوں نے کہاکہ کڑے اور بلا تفریق احتساب کے بغیر ملک نہیں چل سکتا،پی ٹی آئی کی حکومت میں لوٹ مار کرنے والوں کو کوئی رعائیت نہیں ملے گی،ہم سب کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہوگا۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب  نے کہاکہ ماضی کی حکومت نے ڈالر کو بوگس طریقے سے عارضی طور پر سہارا دیاتھا،اب اصل صورتحال کھلی ہے تو قوم کو قرضوں کا بے پناہ بوجھ برداشت کرنا پڑ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ماضی کی حکومتوں کی پیداکردہ خرابیاں ہمارے اندازے سے بھی بڑی نکلی ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے جلد صورتحال بہتری کی طرف جانا شروع ہو گئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور