امریکہ اور اتحادی طبل جنگ بجارہے ہیں،ایرانی سفیر نے سپر پاور سے مذاکرات کو زہر قراردیدیا

امریکہ اور اتحادی طبل جنگ بجارہے ہیں،ایرانی سفیر نے سپر پاور سے مذاکرات کو ...
امریکہ اور اتحادی طبل جنگ بجارہے ہیں،ایرانی سفیر نے سپر پاور سے مذاکرات کو زہر قراردیدیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ایرانی سفیر مہد ی ہنر دوست نے کہاہے کہ امریکی پالیسیوں پر بداعتمادی کی وجہ سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات زہر ہیں،امریکہ اور اتحادی طبل جنگ بجارہے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق ایرانی سفیر نے کہاہے کہ ایران خطے میں ہمیشہ امن اور استحکام پر زور دیتا ہے،خطرات، پابندیاں،جارحیت مضبوط شناخت کی حامل قوم کو ختم نہیں کرسکتے،جنگ نہیں ہوگی،ایرانی قوم کا اسلامی نظام دشمن سے زیادہ مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسیوں پر بداعتمادی کی وجہ سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات زہر ہیں،گزشتہ دس سال سے ہمیں دھمکایا جاتا رہا ہے،ہم نے امریکہ اور یورپ کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں،ہمارے لئے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے،امریکہ اور اس کے اتحادی خطرناک کھیل کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں،ایسا دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کو دھمکا رہے ہیںاور طبل جنگ بجارہے ہیں،اس وقت ہمیں خطے میں نئی صورتحال کا سامنا ہے۔

مزید : قومی