حکومت فیصلہ کرلے ! احسن اقبال نے اپوزیشن کی جانب سے کھلا آپشن دیدیا

حکومت فیصلہ کرلے ! احسن اقبال نے اپوزیشن کی جانب سے کھلا آپشن دیدیا
حکومت فیصلہ کرلے ! احسن اقبال نے اپوزیشن کی جانب سے کھلا آپشن دیدیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت فیصلہ کرے کہ ٹارزن ہے یا اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی حکومت جھوٹ کا پلندہ بیچ رہی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت فیصلہ کرے کہ ٹارزن ہے یا اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے،سی پیک کے لانگ ٹرم پلان کو 2017 میں ہم نے فائنل کردیا تھا،عمران خان کی سیاست بہتان اور تکبر پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج تک اپوزیشن کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ،مارکیٹ سے سرمایہ غائب ہوگیا ہے ،سارے بزنس گروپس کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت جھوٹ کا پلندہ بیچ رہی ہے۔

مزید : قومی