وفاقی وزیر خسرو بختیار نے میثاق معیشت کیلئے اپوزیشن کو سیاست سے بالا تر ہونے کا مشورہ دیدیا

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے میثاق معیشت کیلئے اپوزیشن کو سیاست سے بالا تر ہونے ...
وفاقی وزیر خسرو بختیار نے میثاق معیشت کیلئے اپوزیشن کو سیاست سے بالا تر ہونے کا مشورہ دیدیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہاہے کہ میثاق معیشت کیلئے سب کو بیٹھنا پڑے گا ،میثاق معیشت سیاست سے بالاتر ہوکر کرنا چاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “میں گفتگو کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ عمران خان سیاسی سرمایہ اصلاحاتی ایجنڈے پر خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کیلئے چین سے زرعی تعاون پر بات چل رہی ہے ،بلوچستان میں سی پیک کے تحت کوئی خاص روڈ نہیں بنا،معاملات قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں لے جائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے ابوں روپے کا خسارہ چھوڑا ،میثاق معیشت کیلئے سب کو بیٹھنا پڑے گا ،میثاق معیشت سیاست سے بالاتر ہوکر کرنا چاہئے ۔ہم 37ارب ڈالر کی درآمدات کو 31ارب ڈالر تک لے آئے ،ہم نے کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے مصنوعی استحکام کے لئے 9ارب ڈالر ڈالے تھے ۔

مزید : قومی