معاون خصوصی برائے احتساب نے آصف زرداری کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

معاون خصوصی برائے احتساب نے آصف زرداری کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
معاون خصوصی برائے احتساب نے آصف زرداری کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ آصف زرداری نے مقدمات میں تاخیرکافائدہ اٹھایا، آصف زرداری کی بیماری کی وجہ سے مقدمات میں تاخیرہوئی، کوشش ہے کہ آصف زرداری کیخلاف مقدمات تاخیرکاشکارنہ ہوں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ آصف زرداری نے مقدمات میں تاخیرکافائدہ اٹھایا، آصف زرداری کی بیماری کی وجہ سے مقدمات میں تاخیرہوئی، کوشش ہے کہ آصف زرداری کیخلاف مقدمات تاخیرکاشکارنہ ہوں، کوشش ہے ججزکی تعدادبڑھائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیب آزادادارہ ہے مقدمات کی رفتارکاتعین چیئرمین نیب نے کرناہے،نیب میں تحقیقات کاطریقہ کاربہترہوناچاہئے، نیب انویسٹی گیشن کیلئے ماہرین کی خدمات لے سکتاہے، بہترانویسٹی گیشن ہی پراسیکیوشن کی جانب جائےگی،سپیشل کورٹ ضرورت تھی لیکن تجربہ کامیاب نہیں رہا۔

مزید : قومی