وزیر اعلیٰ کے پی سے مذاکرات کامیاب ، ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

وزیر اعلیٰ کے پی سے مذاکرات کامیاب ، ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
وزیر اعلیٰ کے پی سے مذاکرات کامیاب ، ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

  


پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ کے پی اور ڈاکٹر ز کے درمیان مذاکرات کامیاب ، ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کے پی حکومت اور ڈاکٹر ز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیاہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور ڈاکٹرز نے مذاکرات میں دو کمیٹیاں بنانے پر اتفاق کرلیا ہے ، پہلی کمیٹی ڈی ایچ اے اور آرایچ اے کا جائزہ لے گی ، پہلی کمیٹی میں ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے پی کے حکام شامل ہونگے جبکہ دوسری کمیٹی ڈی سی پشاور کی سربراہی میں ناخوشگوار واقعہ کی انکوائری کرے گی ۔

واضح رہے کہ 14مئی کو وزیر صحت کے گارڈز نے ڈاکٹر ضیاءالدین کو زخمی کردیا تھا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں