ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مبارک دن ہے کوئی دلی مراد پوری ہو سکتی ہے اور آج روز گار کے بارے میں بھی اچھی خبر مل سکتی ہے جو لوگ عرصے سے بے کار تھے کام پر لگ جائیں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ تیزی سے اب اپنے مقاصد کی جانب سفر کر رہے ہیں پچھلے دنوں بڑے سخت حالات دیکھیں ہیں۔ اب اللہ نے چاہا تو ان کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج گھریلو ماحول میں قدرے کشیدگی دکھائی دے رہی ہے اپنے غصے کو ٹھنڈا رکھیں۔ اور درگزر سے کام لیں گے تو خراب وقت ٹل ہی جائے گا ان شاء اللہ۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اب صورت حال میں تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے آپ کو وہ کام ہونے کی اطلاع بھی ملے گی جس کے لئے کافی دنوں سے پریشن تھے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج آپ کسی کے کام آئیں گے اور یہ کام کر کے بڑی خوشی بھی محسوس کریں گے جو لوگ عرصہ دراز سے بے کار تھے اب نیا سلسلہ بنتے ہوئے بہت جلد دیکھیں گے۔
برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج اپنوں کی جانب سے کسی بات پر اختلافات کا اندیشہ ہے آپ کو اپنے غصے کو قابو میں رکھنا ہوگا اور ہر صورت درگزر سے کام لینا ہوگا تاکہ معاملا خراب نہ ہو۔
برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ملی جلی کیفیت والا دن ہے آپ جس بھی کام کو کر رہے ہیں بس اس میں ہی دلچسپی لیں دوسرا کام کرنے کی پوزیشن میں ابھی نہیں ہیں خاموشی سے چلیں۔
برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
توکل جس قدر مضبوط ہو گا کام بھی اس قدر تیزی سے اور اپٓ کے حق میں ہوگا۔ ان دنوں نماز سے مدد لیں اور دوبارہ توبہ توڑنے کی کوشش نہ کریں۔
برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صورتحال بڑی شاندار ہو رہی ہے آپ بس خاموشی سے اللہ پاک سے مدد مانگ کر چلتے رہیں اور پھر اس کا کرم دیکھیں نیت صاف رکھنا بے حد ضروری ہے۔
برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج کا دن اچھا اور مہربان ہے آپ کی بڑی مشکل حل ہو سکتی ہے اور اضافی رقم بھی مل سکتی ہے۔ اب دوبارہ پٹڑی پر چڑھے ہیں تو وقت تو کچھ لگے گا۔
برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج شام تک بندش سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے جب زحل اور عقرب زائچے سے نکل جائے گا تب جا کر آپ کے کئی مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو ضرور انعام ملے گا کہ جس قدر مشکل وقت آپ نے گزارہ ہے بس تھوڑا سا انتظار کر لیں انعام خود چل کر آپ تک پہنچ جائے گا ان شاء اللہ۔