لاہور جنرل ہسپتال کے 18 ڈاکٹر کورونا سے متاثر

لاہور جنرل ہسپتال کے 18 ڈاکٹر کورونا سے متاثر
لاہور جنرل ہسپتال کے 18 ڈاکٹر کورونا سے متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے جنرل ہسپتال میں آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہوگئے، وارڈ کے سربراہ ڈاکٹر حنیف نے 10 روز کےلئے وارڈ بند کرنے کے لیے انتظامیہ کوخط لکھ دیا۔ایم ایس جنرل ہسپتال نے ابتدائی طور پرآرتھوپیڈک وارڈ کو 3 روز کےلئے بند کردیا۔
لاہور کے جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آرتھوپیڈک وارڈ کے سربراہ نے پرنسپل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ وارڈ کے باقی ڈاکٹروں کو کورنٹائن کردیا گیا ہے، اس لیے آرتھوپیڈک وارڈ کو دس روز کے لیے بند کردیا جائے۔
ایم ایس جنرل ہسپتال محمود طارق کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں کیسز سامنے آنے پرابتدائی طور پر وارڈ کو 3 دن کے لئے بند کرکے جراثیم سے پاک کیاجارہا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنس کے 3 ڈاکٹروں اور 2 نرسزکا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔